اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، حرم امام رضا (ع) میں 2017 کیلئے عالم اسلام کے ثقافتی مرکز کی افتتاحی تقریب کا شاندار آغاز قرآن پاک کی نہایت خوبصورت تلاوت سے ہوا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر جنرل علیرضا رشیدیان نے آنے والے معزز مہمانوں کو دل کی گہرائی سے خوش آمدید کہا ہے۔
واضح رہے کہ ایران کے مقدس شہر مشھد کو دو ہزار سترہ کے لئے عالم اسلام کا ثقافتی مرکز قرار دے دیا گیا ہے۔
افتتاحی تقریب میں آیسسکو کی نائب سیکرٹری جنرل امینه الحجری، ثقافتی شعبہ کے ڈائریکٹر محمد عبدا... السید یونس، تنزانیہ کے وزیر ثقافت، صوبہ پنجاب کے وزیر ماحولیات اور پاکستانی پارلمان کی وزیر کے ساتھ ساتھ 20 مختلف اسلامی ممالک کے سفیر اور قونصل جنرل سمیت 40 اہم شخصیات تشریف فرما ہیں۔







۔۔۔۔۔۔۔
/169